مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سوتر منڈی کے ایک اور تاجر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، گھر کے قریب ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے فیصل آباد کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی تاجر کی گھنٹہ گھر کے قریب ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی، تاجر کی شناخت حارث کے نام سے کی گئی۔\
ذرائع کے مطابق پولیس نے کمرے سے بدبو آنے کی اطلاع ملنے پر لاش برآمد کی، تاجر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے تاجر کا مبینہ طور پر آخری میسج بھی سامنے آگیا۔آڈیو میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے تاجر حارث کا کہنا ہے کہ علی نامی شخص سے رقم کی عدم ادائیگی پر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں اور موت کو گلے لگا رہا ہوں، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔