پاکستان کا چین کے ساتھ بڑا معاہدہ ختم ۔۔چینی کمپنی نے پاکستان کے اہم ادارے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا

23  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واپڈا نے چینی کمپنی کے ساتھ بڑا معاہدہ ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 4ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے باضابطہ افتتاح سے قبل ہی واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے معاہدوں میں بنیادی نقائص کی وجہ سے چینی کمپنی کے ساتھ اپنے دو اہم معاہدوں کو ختم کردیا۔

قومی اخبار ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق واپڈا نے نے چائنا ریلوے فرسٹ گروپ (سی آر ایف جی) کے ساتھ نومبر 2015 میں طے پانے والے ان معاہدوں کی پرفارمنس گارنٹی کی مَد میں 5 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرکے چینی کمپنی کے کنٹریکٹر کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ساتھ ہی واپڈا کی جانب سے ان منصوبوں کے لیے نئے ٹینڈرز کی دعوت بھی دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی بینک 4 ہزار 320 میگاواٹ کے داسو منصوبے کا اہم سرمایہ کار ہے، منصوبوں کے معطل کیے گئے معاہدوں میں 4 ارب 8 کروڑ روپے مالیت کا کالونی کی تعمیر کا منصوبہ اور چوچانگ گاؤں کی آبادکاری سمیت 57 کروڑ 20 لاکھ روپے کا شتیال میوزیم کی تعمیر کا معاہدہ شامل ہے۔ان دو منصوبوں کی تکمیل کو اصل منصوبے کے مقام پر کام کے آغاز کے لیے اہم قرار دیا جارہا تھا۔دوسری جانب چینی کمپنی سی آر ایف جی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فین لنگینگ نے کہا کہ ’معاہدے کا یوں ختم کیا جانا غیرقانونی اور غیرمنصفانہ ہے‘۔ڈائریکٹر فین نے دعویٰ کیا کہ یہ واپڈا کی ذمہ داری ہے کہ وہ زمین کا قبضہ حاصل کرنے کا کام مکمل کرے اور اس جگہ کو کنٹریکٹر کے حوالے کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا کی وجہ سے داسو کے تمام منصوبے متاثر اور التواء کا شکار ہیں۔دوسری جانب واپڈا کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کو بھیجے گئے

سوالات کے جواب میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے عین مطابق ان کی جانب سے کنٹریکٹر کو علاقے کے کچھ حصے کا قبضہ فراہم کیا گیا تھا۔اس سوال کے جواب میں کہ آیا معاہدے میں تاخیر کے باعث عالمی بینک کی جانب سے قرضے کی منسوخی یا معطلی کا ردعمل سامنے آیا ہے، واپڈا کا کہنا تھا کہ ’عالمی بینک نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا‘۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…