ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جدہ سے اندرون ملک کم قیمت پروازیں شروع

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے شہر جدہ سے ویز ایئر کی سستی پروازیں شروع کردی گئیں جن کی ابتدائی قیمت صرف 299 ریال ہے۔جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 یورپی ممالک کے لیے لو بجٹ ایئر لائن ویز ایئر کی پروازیں شروع ہوگئیں۔ویز ایئر کا یکطرفہ کم از کم کرایہ 79 ڈالر (299 ریال) ہے، ویز ایئر کی پروازیں شمالی ٹرمینل سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔ویز ایئر نے سعودی عرب میں آپریشنل کارروائی کی شروعات ستمبر میں کی تھی، اس میں سستی 10 لاکھ سے زیادہ نشستیں مہیا ہیں، مملکت سے بخارسٹ، بڈاپسٹ، کاتانیا، رتکا، میلانو، نیپلز، روم، ترانا، قرنا، وینس اور ویانا جیسے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔سعودی محکمہ سیاحت نے محکمہ شہری ہوا بازی، مطارات القابضہ کمپنی اور فضائیہ کو جوڑنے والے پروگرام کے تعاون سے ویز ایئر کے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا ہے۔مملکت سے 20 نئے یورپی یوائی اڈوں کے لیے ویز ایئر کی پروازیں مہیا کی گئی ہیں، یہ ریاض، جدہ اور دمام سے چلائی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…