جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات، عالمی عدالت کے فیصلے پر اسرائیل سیخ پا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے یہودیوں کیخلاف نظریات قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو

نے اسرائیلی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی راہ ہموار کرنے والے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر برہمی کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ خالصاً یہودی مخالف جذبات ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں ہم انصاف کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت سے لڑیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے فیصلہ دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے جس سے ٹریبونل کو جنگی جرائم کی تحقیقات کا راستہ ہموار ہوگا۔آئی سی سی کے پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے عدالت سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں تک عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق قانونی رائے طلب کی تھی۔خیال رہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے خواہش مند ہیں۔آئی سی سی نے کہا کہ ان کے اکثریت ججوں نے یہ فیصلہ سنایا کہ عدالت کا دائرہ اختیار 1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں یعنی غزہ اور مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم تک پھیلا ہوا ہے۔خیال رہے کہ فلسطین 2015 سے عدالت کا رکن ہے لیکن اسرائیل اس کا ممبر نہیں ہے۔اسرائیل نے 1967 کی 6 روزہ جنگ میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلیا تھا اور بعد میں زیادہ تر عرب مشرقی یروشلم کو بھی ضم کر لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…