جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار

datetime 9  جنوری‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان، افغانستان، کینیا، کانگو اور موزمبیق کے مسافروں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ممالک سے گزرنے والے ایسے مسافر جو 12گھنٹوں میں ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں گئے ان کو استثنیٰ ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلے کے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔ مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…