منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کی ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری؟ معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے تاریخ بتا دی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دبائو پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مڈ ٹرم انتخابات کے فوری بعد ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ایکس پر اپنے بیان میں کارلسن نے کہا کہ نیتن یاہو ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دبا ڈال رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں ممکنہ ہدف وسطی ایران میں واقع پِک ایکس مائونٹین کو قرار دیا ۔امریک صحافی کا کہنا تھا کہ پہاڑ کے اندر موجود سرنگوں تک رسائی کے لیے امریکی روایتی ہتھیار موثر ثابت نہیں ہو سکتے، جس کے باعث جوہری حملے کا آپشن زیرِ غور آ سکتا ہے، اسرائیلی انٹیلی جنس کا دعوی ہے کہ ایران نے اس مقام پر جوہری افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔کارلسن کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو سیاسی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت بنانے کے لیے 61 ارکان کی حمایت درکار ہے، نیتن یاہو اس مقصد کے لیے ٹرمپ کی مداخلت اور مدد چاہتے ہیں، جبکہ ناکامی کی صورت میں انہیں وزارتِ عظمی سے محرومی، تحقیقات اور ممکنہ قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،

اسی لیے وہ ٹرمپ کے قریب رہنے اور ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ٹکر کارلسن نے مزید دعوی کیا کہ نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ حملے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم امارات نے انکار کر دیا، ایران پر جوہری حملے کے نتیجے میں خلیجِ فارس کا پانی آلودہ ہونے اور عالمی سطح پر جوہری جنگ کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔کارلسن کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ معاہدے کے حامی ہیں اور صدر ٹرمپ کو سفارتی حل کی جانب مائل کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…