پشاور(این این آئی)پشاور کی معروف ڈانسر اور ٹک ٹاکر پر شوہر کے قتل ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تخت بھائی نے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنادیا ہے۔ملزمہ کی شای مقتول شوہر کے ساتھ 15اگست 2023 میں ہوئی تھی جس کے 19 دن بعداپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔تاہم قتل کا الزام ثابت ہونے پر عدالتی فیصلہ سننے کے بعد ملزمہ رو پڑی جبکہ مقتول کے بھائی نے عدالتی فصلے کا خیر مقدم کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تخت بھائی ارباب محمد کاشف کی عدالت نے پشاور کی مشہورٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ ساکن کالج کالونی تخت بھائی کے قتل ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی جن کی شادی تخت بھائی کالج کالونی میں جے کے پلازہ کے چوکیدار سمیع اللہ ولد خائستہ الرحمن سے 15/08/2023 کو ہوئی تھی۔
ملزمہ نے شادی کے 19 دن بعد گھر کے اندر نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے فائرنگ کردیا جس سے سمیع اللہ موقع پر جان بحق ہوئے تھے۔ مقتول کے بڑے بھائی حبیب الرحمٰن کی رپورٹ پر مقامی پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتئش کرنے پر ملزمہ بسمہ بی بی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تھا۔ مقتول کی طرف سے کیس کی پیروی تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے پشاور ہائیکورٹ کے معروف قانون دان میاں اعجاز علی شاہ ایڈوکیٹ اور امتیاز مالک ایڈوکیٹ کررہے تھے اور 16 مہینوں میں طویل سماعتوں کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تخت بھائی کی عدالت نے ملزمہ کو شوہر کی قتل ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جس پر ملزمہ عدالت سے باہر آتے ہی رو پڑی تاہم مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا۔