منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق وضاحت پیش کردی۔اداکارہ نیلم منیر اند دنوں اپنی دبئی میں ہونے والی شاندار شادی کی تقریب کے بعد سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی میں صرف قریبی گھر والوں نے شرکت کی تھی، اور انہوں نے شادی کے ایک ماہ بعد اس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔نیلم منیر نے شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ بھی شیئر کیا، جس میں وہ روایتی عربی لباس میں ملبوس نظر آئے۔ اس لباس کے باعث ان کی قومیت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

اب تک نیلم منیر نے اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں، لیکن کئی مداحوں کا ماننا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق منڈی بہاالدین، پنجاب، پاکستان سے ہے جبکہ یاسر شامی نے ان کے عربی ہونے کا دعوی کیا ہے۔تاہم اب ندا یاسر نے بھی نیلم کے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ندا یاسر نے اپنے شو میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہماری بہت خوبصورت اور مشہور اداکارہ نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ وہ میرے دل کے قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ندا نے مزید کہا، کئی لوگ ان کے شوہر کی قومیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ وہ عربی ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ ہم ان کے لیے خوشگوار زندگی کی دعا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…