جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

روس میں آبادی بڑھانے کیلئے نئی پالیسی متعارف

datetime 9  جنوری‬‮  2025 |

ماسکو (این این آئی)روس بھی ملک میں شرحِ پیدائش میں کمی دور کرنے کے لیے چین اور جاپان کی طرح کوششوں میں لگ گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق روس نے اس حوالے سے اپنا الگ طریقہ کار بھی متعارف کرا دیا ہے۔روس کے علاقے کیرلیا میں 25 سال سے کم عمر نوجوان خواتین کو خاندان شروع کرنے اور صحت مند بچے کی پیدائش پر 1 لاکھ روبل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان پیسوں کی حق دار ہونے کے لیے خواتین کی عمر 25 سال سے کم اور ان کا مقامی یونیورسٹی یا کالج میں طالبہ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔اس قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ دورانِ پیدائش انتقال یا کمزور بچوں کی پیدائش پر ماں کو یہ پیسے نہیں ملیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پالیسی میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ معذور بچوں کو جنم دینے والی ماں کو یہ پیسے ملیں گے یا نہیں یا پھر پیسے ملنے کی صورت میں ایسی ماں کو بچے کے اضافی اخراجات اور دیکھ بھال کے لیے مزید پیسے دیے جائیں گے یا نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے دیگر علاقے بھی نوجوان خواتین کو بچے پیدا کرنے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وسطی روس کے شہر ٹامسک میں بھی ایسا ہی ایک پروگرام چل رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر ملک میں کم از کم 11 علاقائی حکومتیں بچوں کی پیدائش پر طالبات کو مالی مراعات دے رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں شرحِ پیدائش تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں 2024 کے ابتدائی 6 ماہ میں 5 لاکھ 99 ہزار 600 بچے پیدا ہوئے تھے جو کہ 25 سال میں سب سے کم شرحِ پیدائش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…