جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ میں سال 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک سری لنکن بولر کے نام

datetime 9  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی)سری لنکن اّف اسپنر مہیش ٹھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرکے سال 2025 میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو 37 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے 79 اور مارک چیپمین نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکن آف اسپنر مہیش ٹھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

ٹھیکشانا نے 35ویں اوور کی آخری 2گیندوں پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور ناتھن اسمتھ کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کیا اور پھر 37ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہنری کو پویلین واپس بھیجا۔ٹھیکشانا نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سری لنکن بولر بھی بن گئے۔جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے ساتویں بولر ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 8 اوورز میں 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔256رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 31ویں اوور میں 142 رنزپرڈھیرہوگئی، یوں میزبان نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…