اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

datetime 9  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1415روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.45فیصد کم ہے۔ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1422 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1385 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1376، راولپنڈی 1371، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1420، لاہور 1450، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1397، ملتان 1430، بہاولپور 1460، پشاور 1423 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1370 روپے ریکارڈکی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1340، حیدرآباد1340، سکھر1450 ،لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1347 روپے ریکارڈکی گئی۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریئے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب برانڈڈ سریئے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 46 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…