نیروبی (این این آئی )کینیا کے گاں موکوکو میں خلا سے ایک نامعلوم چیز آکر گری ہے، تاہم گاں والے خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلا سے جو چیز گاں موکوکو میں گری اس کا وزن تقریبا 500 کلو گرام ہے، اس کا قطر 2.5 میٹر بتایا جارہا ہے، کینین حکام نے بتایا کہ یہ چیز ممکنہ طور پر راکٹ کے الگ ہونے کے مرحلے کے دوران یہ چیز زمین پر آکرگری ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ آسمان کی وسعتوں سے گرنے والی اس چیز کے ملبے کے ٹکڑوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ چیز کس ملک سے تعلق رکھتی ہے۔میجر ایلوئس ویر جو کہ کینیا کی خلائی ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں تو ان کا کہنا ہے کہ یہ ملبہ کس ملک یا ادارے کا ہے اس کی شناخت کی جائے گی،