ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

سکولوں میں سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی، نیا شیڈول جاری

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن نے پبلک سکولوں میں سالانہ امتحانات کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے

جس کے مطابق بیشتر امتحانات عید سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق سالانہ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا،نئی ڈیٹ شیٹ کے تحت پانچویں جماعت تک کے تمام امتحانات عید سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔پانچویں جماعت کا آخری پرچہ 18 مارچ کو ہوگا جس میں حساب اور ناظرہ قرآن شامل ہیں، جبکہ پہلی اور دوسری جماعت کا آخری پرچہ 17 مارچ کو اردو کا لیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق مڈل جماعتوں چھٹی تا آٹھویں کے صرف آخری دو پرچے عید کے بعد ہوں گے۔ ان امتحانات میں 24 اور 25 مارچ کو ترجم القرآن، اردو اور انگلش ریڈنگ کے پرچے لیے جائیں گے۔محکمہ سکولزایجوکیشن نے تمام سکولوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ نئی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانی شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…