بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیسِ عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فیصلہ جاری کر دیا۔

جج امجد علی شاہ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، راشد شفیق، شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے ہیں،جے آئی ٹی رپورٹ نے ملزمان کو پْرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث قرار دیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی نے سزا پانے والے ملزمان کو 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ملزمان پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی، 118 ملزمان پر دسمبر 2024ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کہا کہ مقدمے میں اب تک استغاثہ کے کل 44 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، 118 ملزمان میں 18 ملزمان دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے، 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا، پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر انکوائری تشکیل دی، رواں سال 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اشتہار جاری کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کو 7 دن کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دیا، عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونے کے باوجود کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہوا، عدالت نے اشتہاری ملزمان کا اسٹیٹ کونسل مقرر کر کے چارج فریم کیا۔جج امجد علی شاہ نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن نے 19 گواہان کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کروائے، اسٹیٹ کونسل نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی، 47 اشتہاری ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…