بھارت میں  بارشوں نے تباہی مچا دی، 20افرادہلاک،2لاکھ مکانات تباہ

3  جون‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مسلسل تین دن تک ہونیوالی پری مون سون بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے20 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست آسام کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 20 ہلاک ہوگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مکان تباہ ہوگئے ،حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں ملبے سے مزید لاشیں مل سکتی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملہ امدادی کاموں کیلئے روانہ ہوگیا، لکھی پور میں ایک خاندان کے 7 افراد جبکہ ایک خاندان کے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔کئی روز سے شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نبرد آزما بھارتی ریاست آسام میں اب تک 2 لاکھ مکانات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ حالیہ ہفتوں میں 6 ہزار 500 ایکڑ پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…