مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کی اجازت

23  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان کے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماع کی اجازت دے دی گئی ۔حرمین شریفین میں نماز عید کے اجتماع کے حوالے سے حرمین کی انتظامیہ کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ پروفیسر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے اعلان کیا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر عید کی نماز کی اجازت ہو گی۔

سعودی اخبار المرصد کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین نے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، جس سے انہوں نے تمام اُمت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں۔ اس موقع پرامام کعبہ نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری سعودی قیادت کو محفوظ رکھے،مملکت سے جلد از جلد کورونا کا خاتمہ کردے، تاکہ دُنیا بھر کے مسلمان دوبارہ سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…