ہر گزرتا دن وائرس سے ہونے والی دلخراش اموات کی داستان لے کر ڈھلنے لگا بڑے اسلامی ملک میں کورونا وائرس نے 24 ڈاکٹروں کی جانیں نگل لیں

  منگل‬‮ 7 اپریل‬‮ 2020  |  23:16

جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا میں کورونا وائرس نے 24 ڈاکٹروں کی جانیں نگل لیں۔ ملک میں مہلک وائرس کے 218 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 491 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کی تباہ کاریاں عالمی سطح پر جاری ہیں اور ہر گزرتا دن وائرس سے ہونے والی دلخراش اموات کیداستان لے کر ڈھلتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے  مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا میں 74 ہزار سے زائد جانیں ے چکا ہے اور اس کے متاثرین کی تعداد میں دن بدن شدت آ رہی ہے۔ تازہ اعدا و شمار


کے مطابق انڈونیشیا میں 24 ڈاکٹروں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا۔


موضوعات: