ٹرمپ کو بھارت کا دورہ کرنے سے قبل انتہائی بڑا دھچکا لگ گیا ، فیصلہ سنا دیا گیا

14  فروری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ چھیڑنے کے صوابدیدی اختیارات محدود کر دیئے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ٹم کین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 8 ریپبلکن سینیٹرز نے بھی ووٹ دیئے اور 100 اراکین پر مشتمل ایوان نے قرارداد 45کے مقابلے میں 55 ووٹوں سے منظور کر لی۔سینیٹر ٹم کین کا کہنا ہے کہ

صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے کانگریس سے منظوری لینا ہو گی۔ٹم کین اور قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے والے دیگر اراکین کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد نہ تو ٹرمپ کے حوالے سے ہے اور نہ ہی صدر کے حوالے سے بلکہ یہ قرارداد جنگ کے اعلان کے حوالے سے کانگریس کے اختیارات کی اہمیت کے حوالے سے ہے۔سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ٹرمپ یا دیگر صدور کے پاس کوئی بھی فوری حملہ کرنے کے لیے امریکا کے دفاع کی اہلیت ہو، ایک بھرپور جنگ کے لیے کانگریس میں بحث اور ووٹ ضروری ہو گا۔خیال رہے کہ ڈیموکریٹک اکثریت والے ایوان نمائندگان نے بھی گزشتہ ماہ جنگ کے لامحدود اختیارات کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ہاؤس کے اکثریتی رہنما اسٹینی ہائیر کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں سینیٹ کی قرارداد کو بھی ایوان نمائندگان میں پیش کیا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کے اختیارات کو ویٹو کرنے کے لیے ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے قراردادوں کی دو تہائی اکثریت سے منظوری لازمی ہو گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کا دورہ شیڈول ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…