یوکرین طیارہ حادثہ ، عالمی رہنمائوں کے الزامات کے بعد ایران نے خاموشی توڑدی ، دنیا کو واضح پیغام جاری کر دیا

10  جنوری‬‮  2020

تہران( آن لائن )ایران نے یوکرین طیارے کے بلیک باکس کا جائزہ لینے کے لئے بڑی پیشکش کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایران کے چیف ایوی ایشن نے کہا ہے کہ بوئنگ کمپنی چاہے تو تہران میں آکر بلیک باکس کا جائزہ لے سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے بلیک باکس دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

چیف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ایران نے یوکرینی طیارہ پر کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔بوئنگ کمپنی چاہے تو تہران آکر بلیک باکس کا جائزہ لینا چاہے تو لے سکتی ہے۔ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ علی عابد زادے نے کہا ہے کہ ہم بلیک باکس کو مینوفیکچرر اور امریکہ کو نہیں دیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کونسا ملک بلیک باکس کے کاک پٹ کے وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا جائزہ لے گا تاہم اس حادثے کی تحقیقات ایران کا ہوائی بازی کا ادارہ کرے گا اور یوکرین بھی ان میں شامل ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل تہران کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے اڑنے والا یوکرین کا بو 800 -737 مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں جہاز میں مسافروں اور عملے سمیت 176 افراد سوار تھے۔ طیارہ اڑان بھرنے کے آٹھ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار عملے اور مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ پایا ۔ بعد ازاں امریکی جریدے کی جانب سے کہا گیا کہ طیارے کو ایرانی اینٹی ائیرکرافٹ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ غیر ملکی جریدے نیوز ویک کی جانب سے دعوی کیا کہ3 روز قبل تہران میں یوکرین کا مسافر طیارہ میزائل کا نشانہ بنا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…