جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر اپنے مواخذے پر برہم ہو گئے، ٹرمپ نے سارے عمل کو ہی جعلی قرار دے دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے،بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ

میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کاراورامریکا کیلئے بہت برا کررہے ہیں۔ٹوئٹر پرہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے بالکل کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔ٹیم ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے کسی بھی صدرنے اتنا کام نہیں کیا جتنا ٹرمپ نے کیا، ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2020 کے انتخابات میں بھی وہ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کا آغازہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…