جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ناروے میں سینکڑوں مسلمانوں کی کھلے آسمان تلے قرآن خوانی،اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو (این این آئی)ناروے کی انتہائی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے سیکڑوں مسلمانوں نے قرآن کی تلاوت کر کے کلام الٰہی سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں گزشتہ روز سیکڑوں مسلمان جن میں اکثر نارویجن پاکستانی تھے، کھلے آسمان تلے جمع ہوئے اور پورا ایک گھنٹہ سورۃ یاسین کی تلاوت کرکے قرآن کریم سے اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

یہ اجتماع اوسلو کے علاقے گرورود کے فٹ بال گراونڈ میں منفی آٹھ درجے سینٹی گریڈ انتہائی سرد موسم میں منعقد ہوا جس کی نظامت کے فرائض جامعہ باب العلم آستانہ عالیہ آل رسول اوسلو کے مہتمم مولانا سید فراست علی بخاری نے سرانجام دیئے۔اس تقریب میں گرورود گرجا گھر کی خاتون پادریہ مس انے بریت ایوانگ نے خصوصی طور پر شریک ہو کر مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اجتماع کے منتظم سید فراست علی بخاری نے خاتون پادریہ کو قرآن کریم اور بائبل کی ایک سو مشابہ آیات کے بارے میں نارویجن زبان میں اپنی کتاب پیش کی۔اجتماع میں شریک سرد لباس زیب تن کیے ہوئے لوگوں نے ہاتھوں میں قرآن کریم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ اجتماع کے ناظم کے ساتھ مل کر قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہے، اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے، اختتام پر دعا کی گئی۔ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یہ اجتماع ایسے وقت میں منعقد کیا گیا جب دوہفتے قبل ناروے کے جنوبی شہر کرستیان ساند میں ایک انتہاپسند شخص نے پولیس کے منع کرنے کے باوجود لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو آگ لگادی تھی جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی۔اس موقع پر ایک شامی نڑاد مسلمان نوجوان عمردھابہ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے اس متعصب شخص کو روکا اور پھر نارویجن پولیس نے قرآن کے جلتے ہوئے نسخے سے آگ بجھائی۔قرآن کریم کی آتش سوزی کے واقعے کے کچھ دن بعد کرستیان ساند شہر میں بھی سیکڑوں نارویجن مسلمان اور غیرمسلموں نے اسی مقام پر جمع ہوکر وہاں کلام الٰہی کی تلاوت کی جہاں اس کتاب مقدس کو آگ لگائی گئی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کے بعد ناروے سمیت پورے یورپ میں لوگوں میں قرآن کریم کے مطالعے کے رحجان میں اضافہ ہوا۔ یورپی مسلمانوں نے قرآن کریم سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اس کلام الٰہی کو پہلے سے زیادہ پڑھنا شروع کردیا ہے اور غیرمسلم اس لیے اس کا مطالعہ کررہے ہیں تاکہ دیکھا جائے اس کتاب میں کیا ہے جس کے تقدس کو مسلمان ہرگز پامال نہیں ہونے دیتے۔کئی غیرمسلم ایسے ہیں جو انسانیت کے ناطے اس موقع پر مسلمانوں سے یکجہتی ظاہر کررہے ہیں تاکہ مسلمانوں کے زخمی دلوں پر مرہم لگائی جاسکے۔

اسی حوالے سے ناروے میں منھاج القرآن اوسلو، نارویجن مسلم آرٹس و کلچر ایسوسی ایشن اور اسلامک لٹریچر ایسوسی ایشن نے نارویجن زبان میں قرآن کریم کے دس ہزار نسخے ناروے کے لوگوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان لوگوں تک قرآن کریم کا محبت اور انسانیت دوستی کا پیغام پہنچ سکے۔ادھر ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہا کہ ہم نارویجن لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے دکھ کے اس موقع پر مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وہ گز شتہ روز اوسلو میں اسلام آباد، راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام سوسائٹی کے سابق صدر مرزا محمد ذوالفقار مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…