جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو انتہائی سخت صورتحال کا سامنا،ہزاروں گرفتار،وائس آف امریکہ کی رپورٹ میں افسوسناک انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) وائس آف امریکہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کوگزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے انتہائی سخت صورتحال کا سامنا ہے۔ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے رواں برس پانچ اگست کو

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ بھارتی حکومت نے اس غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کے خلاف کشمیر یوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی کا سخت فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈڈویلپمنٹ سٹیڈیز کی چیئرپر سن پروفیسر حمیدہ نعیم نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی محاصرہ اور خوف و دہشت کے ماحول کے باعث کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں اور دکانیں صرف صبح کے وقت محض کچھ دیگر کیلئے کھولی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار ہر طرف تعینات ہیں جنہوں نے بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے ہزاروں کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے ہیں۔ حمیدہ نعیم نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈورن کیمرے استعمال کیے جارہے جو گھروں کے اوپر ہروقت اڑتے رہتے ہیں۔  وائس آف امریکہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کوگزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے انتہائی سخت صورتحال کا سامنا ہے۔ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے رواں برس پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…