سعودی عرب میں بھی تبدیلی کی لہر۔۔۔!!! بوائز سکولوں میں پہلی مرتبہ خواتین اساتذہ تعینات

20  اگست‬‮  2019

ریاض (این این آئی)سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے سکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتین ٹیچر انجام دیں گی۔شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی۔2030 تک 95 فیصد سکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتین ٹیچر انجام دینے لگیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ کام کابینہ کی جانب سے نونہالوں کے سکولوں سے متعلق منظور کردہ منصوبے کے

ضمن میں نافذ کیا جائے گا۔اس منصوبے کی بدولت نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم کئے جائیں گے۔ انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔انتظامی اور حفاظتی اقدامات بھی ہوں گے۔ وزیر تعلیم آل الشیخ نے توقع ظاہر کی کہ 2020 کے دوران تعلیمی اسامیوں کا نیا لائحہ عمل اور تنخواہوں کا نیا اسٹرکچر بھی نافذ ہو گا۔آل الشیخ نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال کے دوران بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔آئندہ برسوں کے دورا ن ان کے نتائج سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…