جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو دنیا بھر میں ایک بار پھر شدید خفت اور شرمندگی کا سامنا، انڈین ایئرلائن کے ریجنل ڈائریکٹر آسٹریلیا میں چوری کرتے پکڑے گئے

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آن لائن) بھارت کو دنیا بھر میں ایک بار پھر شدید خفت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑھ گیا، انڈین ایئرلائن کے ریجنل ڈائریکٹر اور سینیئر پائلٹ روہت بھاسن سڈنی ایئرپورٹ میں ڈیوٹی فری شاپ سے بٹوا چراتے ہوئے پکڑے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں 30 برس سے ملازمت کرنے والے سینیئر پائلٹ جو اب ریجنل ڈائریکٹر بھی ہیں نے آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کے دوران ایک

بٹوا چرالیا۔ایئر انڈیا کے سینیئر پائلٹ روہت بھاسن کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایئرلائن انتظامیہ نے ملزم کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ریجنل ڈائریکٹر کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔پائلٹ روہت بھاسن 30 سال سے ایئرانڈیا سے منسلک ہیں اور ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی پائلٹ ہیں اور اسی ایئرلائن میں ملازم ہیں۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے معاملات ناقابل برداشت ہیں جس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…