سعودی عرب کا تلاوت قرآن پاک اور اذان کے سب سے بڑے عالمی مقابلے کا اعلان انعام میں کیا ملے گا؟جان کر آپ بھی ضرور حصہ لینگے

23  مئی‬‮  2019

جدہ( آن لائن )سعودی عرب نے تلاوت قرآن پاک اور اذان کے سب سے بڑے عالمی مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں تلاوت قرآن پاک میں پہلا انعام 50 لاکھ ریال اور بہترین اذان کا انعام 20 لاکھ ریال رکھا گیا ہے،اذان دینے کا مقابلہ جیتنے والے کو مسجد نبویﷺ میں موذن مقرر کیا جا سکتا ہے۔

مقابلوں کی کل انعامی رقم 12لاکھ ریال ہے۔مقابلے میں شرکت کی رجسٹریشن quranathanawards.com پر شروع ہو چکی ہے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے تفریح ( جی ای ای)کے چیئرمین ترکی الشیخ کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں تلاوت قرآن پاک اور اذان کے عالمی مقابلے قرآن اینڈ اذان ایوارڈزکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقابلوں کا عالمی سطح پر انعقاد کا مقصد دنیا کو تلاوت کلام پاک اور اذان دینے کے مختلف طریقوں سے اسلام کی اصل روح سے روشناس کرانے ،اسلامی دنیا کی ثقافتوں کے تنوع اور بھرپور اسلامی تجربات سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ خوبصورت اور پرتاثیر آوازوں کی تلاش ہے جو قرآن کی تلاوت کرنے اور اذان دینے میں دل و دماغ پر نقش چھوڑ جائیں۔انھوں نے کہا کہ ہم دنیا پر یہ تاثر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دین اسلام کا انتہا پسندی اور عدم برداشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کی درخواستیں دینے کا عمل 22 مئی سے شروع ہو کر 22 جون کو ختم ہو گا جس کے بعد درخواستوں کی چھانٹی کا عمل 22اگست کو مکمل ہو گا۔انھوں نے کہا کہ درخواستوں کی چھانٹی کے بعد اگست اور ستمبر بھر دوران لائیو پرفارمنس ہوں گی اور جیتنے والوں کا اعلان اکتوبر میںکیا جائے گا جبکہ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…