پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی ایک طرف پاکستانی وزیراعظم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دے رہے ہیں دوسری طرف ۔۔! محبوبہ مفتی کی نریندر مودی پر ایک بار پھر کڑی تنقید 

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن) سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی سرکار کو ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک طرف بھارتی وزیراعظم پاکستانی وزیراعظم کو 23 مارچ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں اور دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر پاکستان ڈے کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے اور پولیس تقریب میں شرکت کے لیے جانے والوں کو ہراساں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی اس دہری اور بے اصولی پر مبنی اسٹریٹجی کا مقصد صرف لوکل سیاست اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر میں سیاسی رہنماؤں کو پلوامہ میں پیراملٹری قافلے پر خود کش حملے کے بعد بڑھنے والی کشیدگی کو کم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ شدت سے محسوس کر رہی ہیں کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنے چاہیئے۔25 فروری کو بھی انٹرویو میں محبوبہ مفتی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا تھا کہ مودی سرکار جنگ کے نام پر بھارتی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، بھارت کبھی بھی پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی بسوں پر خودکش حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ انتہائی جارحانہ پالیسی اپنا رکھی ہے جس کے خلاف بھارت سمیت دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں محبوبہ مفتی بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مشورہ دے چکی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اختلاف کے بعد بی جے پی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد ایوان میں اکثریت نہ رہ جانے کی وجہ سے محبوبہ مفتی مستعفی ہوگئی تھیں۔ وہ 2014 سے جون 2018 کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ رہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…