ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کیلئے نیا منصوبہ ،یورپین یونین نے امریکہ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا،دھماکہ خیز اقدام

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  22:54

برسلز (این این آئی)یورپی کمیشن نے دنیا بھرسے امریکی ڈالر کے اثر کو کسی حد تک کم کرنے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقتصادی امور کے یورپی کمشنر پیئر ماسکوویسی نے برسلز میں پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ تجارتی تنازعات میں جغرافیائی حدود سےباہر امریکی پابندیاں اب تقاضا کرتی ہیں کہ اس کا متبادل ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ حکومتیں، مالیاتی ادارے اور کثیرالقومی کمپنیاں امریکی پابندیوں کے تناظر میں واشنگٹن حکومت کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کئی یورپی اقوام عالمی تجارت پرامریکی

ڈالر کے غیرمعمولی اثر سینالاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں