112 سالہ جاپانی شہری دنیا کا معمر ترین انسان قرار ،نام گنیز بک میں شامل

11  اپریل‬‮  2018

ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے 112 سالہ شہری مسازو نوناکا نے دنیا کے سب سے معمر ترین انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے علاقے آشورو کے رہائشی مسازو نوناکا کو میڈیا کے سامنے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔اس موقع پر

نوناکا نے کیک بھی کاٹا۔25 جولائی 1905 کو پیدا ہونے والے نوناکا اب وہیل چیئر کے محتاج ہوگئے ہیں۔اہلخانہ کے مطابق نوناکا ہر صبح ناشتے کے بعد اخبار پڑھتے ہیں، انھیں ٹی وی پر ڈرامے اور سومو ریسلنگ دیکھنے کا بھی شوق ہے۔نوناکا سے قبل اسپین کے فرانسسکو اولیویرا کو دنیا کے سب سے معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل تھا، جو رواں برس کے آغاز میں 113 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…