پاکستانی اوربھارتی گلوکاروںکی ایک دوسرے کے ملکوں کے قومی ترانے گاکر مبارکباد ، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

14  اگست‬‮  2017

اسلام آباد/نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستانی اور بھارتی قومی ترانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،امن کا ترانہ کے عنوان سے اس گانے میں پاکستان اوربھارتی گلوکاروں نے حصہ لیا ، گانے میں ان دونوں ملکوں کے قومی ترانے کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر گایا گیا ہے،بھارتی گلوکاروں کے گروپ واکس کورڈ نے پاکستانی ترانہ بغیر کسی دھن کے گایا اور کہا کہ یہ ترانہ ایمان، فخر، طاقت اور ترقی کے بارے میں ہے،ویڈیو کو فیس بک پر

468000 مرتبہ دیکھا گیا۔فیس بک پر امن پسند گروپ وائس آف رام نے اسے جاری کیا ہے اور سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس کاوش کی تعریف کی ہے۔گانے کی ویڈیو کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے: جب ہم اپنے سرحدیں فن کے لیے کھول دیتے ہیں تو امن خود بخود آجاتا ہے۔اس کے بعد کئی گلوکاروں نے سٹوڈیو اور مختلف جگہوں پر انڈیا کا قومی ترانہ گانا جانا ماتا اور پاکستانی ترانہ پاک سرزمین گایا۔اس گانے کی ویڈیو ان الفاظ پر اختتام پذیر ہوئی امن کے لیے ساتھ کھڑے ہوں۔چند روز قبل 11 اگست کو وائس آف رام نے ایک اور ویڈیو جاری کی تھی جس میں بھارتی گلوکاروں کے گروپ واکس کورڈ نے پاکستانی ترانہ بغیر کسی دھن کے گایا اور اس کے بارے میں کہا کہ یہ ترانہ ایمان، فخر، طاقت اور ترقی کے بارے میں ہے۔ اس ویڈیو کو فیس بک پر 468000 مرتبہ دیکھا گیا۔وائس آف رام کے سربراہ، فلم ساز رام سبرامنیان نے انڈین ویب سائٹ کیچ نیوز کو بتایا کہ انھوں نے یہ ویڈیوز اس لیے بنائیں کیونکہ بہت سے لوگ امن کے بارے میں بات کرنے سے خوفزدہ ہیں اور یہ یہ ناقابل فہم ڈر ہے۔انھوں نے مزید کہا میرے لیے یہ ویڈیوز ایک نئی شروعات کی مانند ہیں اور امن کی جانب ایک چھوٹا سے قدم ہے۔فیس بک پر ایک انڈین صارف کلپیش پٹیل نے وائس آف رام کی ویڈیو پر لکھا: میں امید کرتا ہوں کے یہ پاکستان میں وائرل ہو جائے۔ انڈیا میں بہت سے لوگ ہیں جو امن چاہتے ہیں

اور یہ جشن آزادی کا بہترین تحفہ ہے۔پاکستان میں کراچی سے اساما فاروقی نے جواب میں لکھا یہ پاکستان میں وائرل ہو گیا ہے۔ یہ بہت ہی خوبصورت ہے اور اسے سنتے ہوئے سکون کا احساس ہوتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بہت سا پیار۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…