تنقید پر ٹرمپ کانامناسب جواب،غلطی تھی یا قصداً ایسا کیاگیا؟ایک حرف نے برطانوی وزیراعظم کو فحش ماڈل بنا ڈالا!

29  جنوری‬‮  2017

واشنگٹن /لندن (آئی این پی)بسا اوقات زبان وبیان کی انتہائی معمولی لغزش کسی بڑے واقعے اور غیرمعمولی تبدیلی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ اک نقطے نے محرم سے مجرم بنادیا کی بات بھی اسی لیے ضرب المثل کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تاج پوشی کے بعد وائٹ ہاؤس کی نئی نویلی اور اجلی حکومت پر اپنی تشکیل کے پہلے ہی ہفتے ایک ایسا بد نما داغ لگا ہے جس نے وائیٹ ہاس کو بھی محرم سے مجرم بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حرف کی غلطی نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور اچھی خاصی سیاست دان کو برطانیہ کی شہرت یافتہ فحش فلموں کی اداکارہ بنا کررکھ دیا۔ وائیٹ ہاؤ س کی اس معمولی غلطی نے امریکی انتظامیہ کو غیر معمولی پشیمانی سے دوچار کیا ہے۔ حال ہی میں جب برطانوی وزیراعظم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تفصیل ملاقات کے بعد بیرون ملک دورے کے اگلے پڑا ترکی کے لیے نیویارک کے ہوائی اڈیسے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہونے والی تھیں کہ وائیٹ ہاس کی طرف سے ایک بیان شائع کیا گیا۔بیان کی دیگر تفصیلات سے قطع نظر اس میں محترمہ تھریسا مے کے نام کے انگریزی ہجے میں ایک حرفh کی کمی رہ گئی تھی۔ اس حرف کی کمی نے تھریسا مے کو Teresa بنا دیا۔ وائیٹ ہاؤ س کے مشیروں کی اس یک حرفی غلطی نے امریکی انتظامیہ کو حد درجہ شرم سار کیا ہے اور وہ اب اس کی وضاحتیں کرتے پھر رہے ہیں۔ Teresa برطانیہ ہی کی ایک فحش اداکارہ ہے اور وہ بھی کافی شہرت رکھتی ہے۔ تھریسا مے کے نام میں پروف کی غلطی کے بعد امریکی انتظامیہ کی طرف سے وضاحتیں کی جا رہی ہیں کہ ایسا ارادی طورپرہرگز نہیں کیا گیا بلکہ ٹائپنگ میں پروف کی غلطی رہ جانے سے ہوا ہے۔جریدہ ڈیلی ٹیلیگراف نے بھی وائیٹ ہاؤ س کی پریشانی اور پیشمانی کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ کا دفاع کیا ہے۔

ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ تھریسا مے کے نام کے ہجے غلط لکھے گئے ہیں بلکہ مئے کے وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد کئی اخبارات اور ٹیلی ویژن چینل یہ غلطی کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…