سعودی بادشاہ کے قتل کی منصوبہ بندی ! کون اور کیوں قتل کرنا چاہتا تھا؟ مقدمہ شروع

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مرحوم شاہ عبداللہ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کا مقدمہ شروع ہو گیا۔ مشتبہ ملزمان کا تعلق دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے بتایا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مقدمے کی کارروائی شروع ہونے پر استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ افراد اپنی سرگرمیوں کی تفصیلات انتہا پسند عسکری گروپ القاعدہ کے سربراہ کو تواتر سے فراہم کرتے رہے ہیں۔ سکیورٹی حکام نے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے قتل کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے چار مبینہ حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا تھاتاہم یہ نہیں بتایاگیا کہ قتل کرنے کی منصوبہ بندی کس دور میں کی گئی تھی اور حملہ آور اپنے منصوبے پر کب عمل کرنے کی کوشش میں تھے۔ ان مشتبہ حملہ آوروں پر ایک انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم کے ساتھ گہری وابستگی رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔چاروں ملزمان کا تعلق دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ سے بتایا گیا ہے اور یہ افراد سعودی نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں بھرتی کرنے کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔چاروں دہشت گردوں کا مقدمہ خصوصی فوجداری عدالت میں شروع کیا گیا ہے۔ یہ عدالت فوجداری معاملات کی کارروائی انتہائی سبک انداز میں مکمل کرتی ہے۔ یہی چاروں پہلے سے جاری ایک مقدمے میں عسکریت پسندی کی ترغیب اور ترویج کے الزام میں ملوث بتائے گئے ہیں۔سعودی عرب کے سکیورٹی اداروں نے القاعدہ کی مسلح عسکریت پسندی کی تحریک کا تقریباً ایک دہائی قبل پوری طرح صفایا کر دیا تھا۔ اس دوران القاعدہ کے حامیوں کے ساتھ ساتھ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے حملہ آوروں نے بھی مساجد اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے تھے۔شاہ عبداللہ جنوری سن 2015 میں علیل رہنے کے بعد طبعی انداز میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے بعد شاہ سلمان سعودی بادشاہ بنائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…