بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امارات کے موسم سے بچوں کو خطرہ ہے، ڈاکٹروں کی وارننگ

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی پھیلا دی تھی وہیں اب ڈاکٹرز بچوں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیجی ریاست میں ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کم عمر بچے اور نومولود بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے والدین کو شدید گرمی اور لو کی صورتحال کے دوران بچوں کی حفاظت اور سورج کے سامنے نہ جانے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے ہدایات اس وقت سامنے آئیں جب امارات میں ایک بچہ گاڑی میں بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا، کم عمر بچہ شدید گرمی میں گاڑی کے اندر ہی بند ہو گیا تھا، کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے باعث بچہ انتقال کر گیا تھا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے کہنا تھا کہ کم عمر بچے شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔جبکہ وجہ بتاتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے ہیٹ اسٹروک کا شکار باآسانی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں میٹابالزم فاسٹ ہوتا ہے جبکہ کارڈیو وسکیولر سسٹم بھی ان ڈیویلپ ہوتا ہے۔تھمبے یونی ورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر اسامہ السید رزق الایسی بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ بچوں کا چھوٹا قد اور ہائیر سرفیس ایریا برائے ماس ریشیو اس بات کی طرف اشارہہ کرتا ہے کہ یہ ہیٹ جلدی لے سکتے ہیں اور انہیں اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں وقت لگتا ہے۔

بچوں کے جسم میں موجود ڈیویپلنگ سوئیٹر گلینڈز اور لوئر گلینڈز کا ریٹ انہیں باڈی ٹیمریچر کے حوالے سے چیلنج کرتا ہے۔ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے بتانا تھا کہ کم عمر اور نوزائیدہ بچے اس شدید گرمی میں زیادہ جلدی متاثر ہو سکتے ہیں۔جبکہ ان کے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بچے ہیٹ سے متعلق علامات کو پہچان نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طرح سے باور کرا سکتے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…