بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں

datetime 13  مئی‬‮  2024
سولر پینلز کی قیمتیں
سولر پینلز کی قیمتیں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں،فیصل آ باد سمیت ملک بھر کی سولر مارکیٹوں میں سولر پینلز کی فی واٹ قیمت 40 روپے سے بھی نیچے چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگی بجلی کی وجہ سے جہاں سولر پینلز کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، وہیں سولر پینلز کی قیمتیں بھی کریش کر گئی ہیں۔ حیران کن طور پر مارکیٹ میں سولر پینلز کی طلب بڑھنے پر قیمتیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں۔

سولر پینلز کی قیمتیں

رپورٹس کے مطابق 2 سال قبل تک ملک کی مارکیٹوں میں فی واٹ سولر کی اوسط قیمت 80 روپے تھی، جو اب کم ہو کر 37 روپے تک آ چکی، یعنی 2 سالوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو چکی۔

سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ

رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہوا تو اس کی امپورٹ میں طلب سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا، اسی باعث سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔صرف چند ماہ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کے لیے تاریخ کی کم ترین سطح پر سولر پینلز کی دستیابی ممکن ہوگئی ہے۔

سولر پینلزکی رسد

رپورٹس کے مطابق کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے گذشتہ چار ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت میں 7روپے سے 13روپے کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2023 کے دوران ملک میں 12ہزار کنٹینرز پر مشتمل 4 گیگاواٹ سولر پینل کی درآمدات ہوئی تھیں جبکہ جنوری 2024 سے اپریل 2024 کے 4 ماہ کے دوران ملک میں یکدم 22 ہزار 500 کنٹینرز پر مشتمل 7.5 گیگاواٹ سولر پینلز درآمدات کی گئیں جس سے مقامی مارکیٹ میں مختلف اقسام کے سولر پینلز کی فی واٹ قیمتیں 45 روپے اور 53 روپے سے گھٹ کر 38 روپے اور 40روپے کی سطح پر آگئی ہیں۔

ایچ جے ٹی ٹیکنالوجی

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ چین سے امریکا یورپی ممالک اور بھارت کی سولر پینلز کی درآمدات روکنا اور چین کی جانب سے فی واٹ سولر پینل کی قیمت 1.5 سے 2سینٹس کی کمی بھی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چین اپنے تیار شدہ سولر پینلز کے ذخائر کو آف لوڈ کرنے کے ساتھ ایچ جے ٹی ٹیکنالوجی کے حامل نئے ورڑن کے 610، 650 اور 670واٹ کے نئے پینلز کی مینوفیکچرنگ کر رہا ہے۔ چین کا یہی اقدام پاکستان سمیت دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں کے کریش ہونے کی بڑی وجہ بنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…