منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیش گوئی

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے لیے تازہ موسمی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،

جبکہ بلند اور پہاڑی خطوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ بعض بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے زیادہ تر حصوں میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، تاہم گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں جزوی ابر آلود فضا کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش یا برف کے گرتے گالوں کا امکان موجود ہے۔بدھ کے روز کے حوالے سے جاری پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے اطراف میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی اور خشکی کا راج رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی محسوس کی جا سکتی ہے۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید سردی برقرار رہے گی، جبکہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں صبح سویرے ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بعد از دوپہر مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…