جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز نے7لاکھ طلبہ کوعینک اور ہیئرنگ ایڈ فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

datetime 11  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے ملاقات کی ۔ سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر تبادلہ خیال اور سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ہیلتھ نیو ٹریشن ا ور دیگر اقدامات کا جائزہ اورمتعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔اس موقع پر سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

منصوبے کے تحت پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی ، کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی ،پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا ، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500ملین کی مالی معاونت کرے گا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا، عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں ،نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے،عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے،طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اے ٹی سکیل کے وفد نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابل تعریف ہے۔ ملاقات میںسینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…