جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیا پرعالمی پابندیاں عائد

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی مصالحہ جات اور ڈارئی فروٹ پر غیر معیاری ہونے کے باعث عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے متعدد بار بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کو ایتھائیھلین اکسائیڈ نامی زہریلے کیمیکل کے استعمال پر وارننگ جاری کی تھی۔ایتھائلین اکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر کی وجوہات کے باعث پابندی عائد ہے۔

مالدیپ ، سنگاپور اورہانگ کانگ نے بھارت میں تیار ہونے والے مصالحوں پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران یورپی یونین فوڈ سیکورٹی اتھارٹی 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندیاں لگا چکی ہے۔بھارت کے ڈرائی فروٹس اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کو بھی عالمی سطح مضر صحت قرار دیا جا چکا ہے۔ امریکا نے گزشتہ سال 30 فیصد سے زائد بھارتی مصالحے کیمیکل کی ملاوٹ کے باعث واپس بھیجے۔فروری 2024 میں بھارت کی جانب سے ازبکستان بھیجے گئے کھانسی کے سیرپ پینے سے 68 بچوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…