اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے کے لیے ایک نئے راکٹ انجن کا زمین پر ’کامیاب‘ تجربہ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ا?ن نے سائنس دانوں اور انجینیئرز سے کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ کو جلد سے جلد لانچ کرنے کی تیاریاں کریں۔کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ا?ن نے خود اس تجربے کی نگرانی کی۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ انجن کے تجربے کی مدد سے ملک کے مختلف قسم کے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔ ماہرین کے مطابق شمالی کوریا آنے والے دنوں میں طویل فاصلے پر مار کرنے والا راکٹ کا تجربہ کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی کوریا نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔ دریں اثنا امریکہ اور چین نے شمالی کوریا کے پانچویں جوہری تجربے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں کیے جانے والے زیرِ زمین جوہری تجربے کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کیے جانے والے جوہری تجربات میں سب سے طاقتور تجربہ ہے۔ شمالی کوریا باقاعدگی سے اپنے جوہری اور میزائل پروگرامز کی ترقی کے بارے میں دعوے کرتا رہتا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے متعدد دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق کرنا ناممکن ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے نا معلوم سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اور چینی حکام نے شمالی کوریا پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔شمالی کوریا نے پانچویں مبینہ تجربے کے بعد امریکہ و جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ان پر حملہ کر سکتا ہے۔
’’ہم کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں‘‘ امریکہ اور یہ ملک تیار رہیں ۔۔شمالی کوریا نے آخری ایٹمی تجربے کے بعد بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان
-
دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار
-
معدے کے امراض کیلئے استعمال ہونیوالا مشہور سیرپ جعلی نکلا، استعمال پر پابندی عائد














































