دونوں ٹانگوں سے معذور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والا دنیا کا پہلا شخص کا تعلق کس ملک سے ہے ؟ جانئے

23  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینٹربری، برطانیہ کے رہائشی ہری بدھا ماگر نے دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجود دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔برطانیہ کے 43 سالہ شہری نے معذوری کے بارے میں تصورات تبدیل کرنے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

بری بدھا ماگر کی ٹیم کے مطابق وہ جمعے کی دوپہر 3 بجے سمٹ کر چکے تھے۔ سیٹلائٹ فون کال کی مدد سے ہری بدھا ماگر نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ یہ انکی توقعات سے زیادہ مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ تکلیف میں تھے جس کی وجہ سے انہیں منزل تک پہنچنے میں زیادہ وقت لگ رہا تھا لیکن وہ رُکے نہیں اور ایورسٹ کی جانب بڑھتے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ساتھ 11 دن پہلے روانہ ہوئے جس کی قیادت کرش تھاپا نامی کوہ پیما کر رہے تھے۔ ایورسٹ تک پہنچنے کی چڑھائی جب مشکل ہوئی تو اُس وقت انکی ٹیم کے ہر شخص نے حوصلہ دیا جس سے انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ خیال رہے کہ ہری بدھا ماگر ایک سابق فوجی ہیں جو 2010 میں افغانستان میں ایک دیسی ساختہ بم پر قدم رکھنے کی وجہ سے اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔ کوہ پیمائی کی تاریخ میں اپنا نام روشن کرنے کی خواہش دل میں لیے ہری نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا ارادہ کیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…