جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

نوکری سے بیزار شخص نے کمپنی کیخلاف 4 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

datetime 16  جون‬‮  2020 |

پیرس(آن لا ئن)  فرانس میں اپنی نوکری سے بیزار اور بوریت کا شکار شخص نے کمپنی کے خلاف مقدمہ  کر کے جیت  لیا۔غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق پیرس کی ایک پرفیوم بنانے والی کمپنی کے ملازم فریڈرک ڈکایہ نے اپنی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور کمپنی پر 4 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ ان کی نوکری کی وجہ سے وہ اداس اور ڈپریشن کے مریض بن گئے ہیںانہوں نے بتایا کہ کمپنی میں ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہوتا تھا،

شروع شروع میں انہیں بوریت محسوس ہوئی لیکن بعد میں اکتاہٹ کا شکار ہو گیا۔فریڈرک ڈکایہ کا کہنا تھا کہ ان کی اکتاہٹ اس قدر بڑھ گئی کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے اور انہیں دورے بھی پڑنے لگے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوں نے کمپنی سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں سنی۔کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی شنوائی نہ ہونے پر فیڈرک ڈکایہ نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے 4 سال بعد فیصلہ فیڈرک ڈکایہ کے حق میں سنایا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…