پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ، بادام کی سفیدی طائف کے جنوبی کھیتوں کی زینت بن گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ان دنوں طائف شہر کے جنوب میں واقع کھیتوں میں بادام کے پودوں کی سفیدی چھائی ہوئی ہے۔ فصلِ ربیع کی آمد قریب ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تجربات اور تحقیقی مطالعوں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ طائف کے جنوب میں واقع علاقے بادام کے درخت کے لیے مناسب جگہ ہے۔ یہ دوسری جگہ بھی کاشت کیا جا سکتا ہے

تاہم وہاں اس کے پھل کی کوالٹی مذکورہ علاقے جیسے نہیں ہو گی۔اس سلسلے میں ایک کاشت کار عبداللطیف المالیی نے بتایا کہ بادام کی کاشت کے ابتدائی مرحلے کا آغاز فصل ربیع کی آمد کے ساتھ ہوتا ہے۔ ابتدا اس کے پھول کا رنگ سفید ہوتا ہے جو وقت کے ساتھ اپنا رنگ تبدیل کرتا رہتا ہے۔ درمیان میں اس کا رنگ سبز بھی ہوتا ہے اور آخر کار تقریبا ایک ماہ بعد سْرمئی رنگ کے ساتھ اپنے اختتام پر پہنچتا ہے۔ایک اور کاشت کار سعد الحارثی نے بتایا کہ بعض مرتبہ لوگ بادام کے مکمل طور پر پکنے سے قبل اسے کھانا پسند کرتے ہیں ، اس کو قضیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ علاقے کے بہت سے لوگ بادام کوعرب ضیافت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اس دوران میزبان خود بادام کو توڑ کر اس کا پھل پیش کرتا ہے جو کہ مہمان کا اکرام اور اس کو بلند مرتبہ دینا شمار کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…