اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی

datetime 15  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو ایک نئی تجویز ارسال کرتے ہوئے روزانہ قیمتوں کے موجودہ نظام کو ختم کرکے سابقہ طریقہ کار بحال کرنے کی سفارش کی ہے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نسبتاً کمی اور عالمی مارکیٹ میں استحکام کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کے بجائے ہر 7 یا 15 دن بعد مقرر کی جائیں۔ ڈیلرز کی جانب سے روزانہ قیمتوں میں تبدیلی کے نظام پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعظم کو نئی سمری بھیج دی گئی ہے۔

ان کے مطابق تجویز کا مقصد ایسا نظام دوبارہ نافذ کرنا ہے جس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا مقررہ مدت کے بعد جائزہ لے کر مقامی نرخوں میں تبدیلی کی جائے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اس وقت دو اہم معاملات زیر غور ہیں۔ ایک جانب روزانہ قیمتوں کے موجودہ طریقہ کار کی جگہ 7 یا 15 روزہ نظام بحال کرنے کی تجویز وزیراعظم کے سامنے ہے، جبکہ دوسری طرف پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔اگر حکومت نے قیمتوں کے تعین کا پرانا نظام بحال کرنے کی منظوری دے دی تو عالمی مارکیٹ میں روزانہ ہونے والی معمولی تبدیلیوں کا فوری اثر صارفین پر نہیں پڑے گا۔ اس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررہ وقفے کے بعد تبدیل ہوں گی اور روزانہ کے اتار چڑھاؤ میں کمی آنے کا امکان ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…