بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں حکومتی ڈھانچے کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے تین نئے شاہی فرامین جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان احکامات کے تحت وزرا کونسل کی تشکیل نو کے ساتھ دو اہم سرکاری اداروں کے سربراہان میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز یہ شاہی فرامین جاری کیے۔شاہی احکامات کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں وزرا کونسل کی ازسرنو تشکیل کی گئی ہے، تاہم موجودہ تمام وزرا کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام کابینہ سے متعلق شاہی احکامات اور کابینہ قانون کے آرٹیکل 9 کے تحت مقررہ چار سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

ایک اور شاہی فرمان کے تحت شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو لوکل کنٹینٹ اینڈ گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ اس منصب پر موجود بندر الخریف کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔دوسرے سرکاری ادارے میں بھی قیادت کی تبدیلی کی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق مازن السدیری کو وزیر کے عہدے کے برابر رتبے کے ساتھ کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق چیئرمین محمد القویّز کو ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔یوں سعودی حکومت میں کابینہ کی تشکیل نو کے ساتھ دو اہم مالی و انتظامی اداروں کی قیادت بھی تبدیل کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…