جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں

datetime 15  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات سے بحرین، کویت اور دیگر علاقائی مقامات کے لیے فضائی آپریشن متاثر ہونے لگا ہے۔ متعدد ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کرنے، شیڈول تبدیل کرنے اور مسافروں کو نئی سفری ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، فلائی دبئی اور ایئر عریبیہ کی کئی پروازیں موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث منسوخ یا متاثر ہوئی ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پرواز کا تازہ ترین اسٹیٹس ضرور معلوم کریں کیونکہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آخری وقت میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

اتحاد ایئرویز کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان 6 پروازیں 21 اگست تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اور دوبارہ بکنگ میں معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایمریٹس نے دبئی سے کویت اور بحرین جانے والی بعض پروازوں کے حوالے سے مسافروں کو تازہ معلومات چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایئرلائن کے مطابق متاثرہ پروازوں کی حتمی صورتحال روانگی سے تقریباً 24 گھنٹے قبل واضح ہوگی۔ بعض مسافروں کو سفری تاریخ بغیر اضافی فیس تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایئر عریبیہ کی بھی پانچ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، جن میں شارجہ سے بحرین اور کویت جبکہ ابوظہبی سے کویت جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ ایئرلائن نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ پرواز کا اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔

ادھر فلائی دبئی کے مطابق کویت، بحرین اور سعودی عرب کے لیے اس کی پروازیں فی الحال شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ تاہم دبئی سے سفر کرنے والے مسافروں کو کم از کم چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے، آن لائن چیک اِن مکمل کرنے اور سفری صورتحال کے باعث اضافی وقت رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دیگر عالمی ایئرلائنز کی پروازیں بھی متاثر

خلیج اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے اثرات دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے آپریشن پر بھی پڑے ہیں۔

برٹش ایئرویز نے دبئی، تل ابیب، بحرین اور عمان کے لیے اپنی پروازیں 25 اکتوبر تک معطل رکھنے جبکہ دوحہ اور ریاض کے لیے پروازوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلپائن ایئرلائنز کی دبئی سروسز 2 اکتوبر تک معطل رہیں گی، جبکہ ایئر فرانس نے ریاض کے لیے پروازیں 14 اگست تک اور دبئی و بیروت کے لیے سروسز 18 اگست تک روکنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ترکش ایئرلائنز نے دبئی اور ابوظہبی کے لیے پروازیں بحال کردی ہیں، تاہم ایران کے لیے فضائی سروسز تاحال معطل ہیں۔

ایئر کینیڈا نے دبئی اور تل ابیب کی پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کردی ہے، جبکہ دبئی کے لیے سروس جنوری 2027 کے وسط تک بحال کیے جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اسی طرح سنگاپور ایئرلائنز نے بھی دبئی کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے اسے 24 اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…