سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برفباری ، ویڈیو سوشل میڈیارپروائرل

11  جنوری‬‮  2020

تبو ک(این این آئی)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سعودی عرب کے شہر تائف، تبوک میں برف باری کے بعد متعدد علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔برفانی علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پائپ لائنوں میں

پانی جم جانے کی وجہ سے کئی پائپ پھٹ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں؟ یہ روس، اٹلی یا ناروے نہیں ہے۔محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا تھاکہ برفباری کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی جائے، شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…