پاکستان کے اہم شہر میں حکومتی فنڈ کے بغیر کورونا وائرس کی جدید ترین ٹیسٹنگ لیب قائم

29  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کرونا وائرس مریضوں کے لیے 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز اور 3 کروڑ روپے سے جدید ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئی ہے، تمام انتظامات حکومتی فنڈز کے بغیر تاجر برادری کے تعاون سے کیے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے

حکومتی تعاون کے بغیر مثالی اقدامات کر رہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت جدید ترین سہولیات حاصل کرلی ہیں، کرونا وائرس مریضوں کے لیے شہر میں 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام کر لیا گیا، 75 آکسیجن بیڈز فوری طور پر ہسپتالوں میں دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کردی گئی ہے، تمام انتظامات حکومتی فنڈز کے بغیر تاجر برادری کے تعاون سے کیے، کرونا سے صحتیاب ڈاکٹر محمد احمد نے خود آکسیجن وارڈ کا افتتاح کیا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا، آئندہ چند دن میں 75 آکسیجن بیڈز مزید حاصل کرلیں گے۔عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو مل کر عوامی خدمت کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کا منتخب نمائندہ عوام کو کرونا وائرس سے لڑتا چھوڑ کر خود فرار ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف عوامی خدمت کی بجائے کرپٹ لیڈر کے دفاع میں مصروف ہیں، یہ وقت سیالکوٹ کے عوام کی خدمت کرنے کا تھا۔ کرپٹ لیڈر کے دفاع سے زیادہ عوام کی خدمت اہم ہے۔ سیاست بعد میں کر لیں گے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…