جنوری تا دسمبر 2019:ڈینگی کے کتنے کیس سامنے آئے اور کتنے مریض جان کی بازی ہار گئے؟تفصیلات سامنے آگئیں

12  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں جنوری تا دسمبر 2019 کے دوران ڈینگی کے 54052 کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 95 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ چار مہینوں کے دوران اسلام آباد میں 22 مریض ڈینگی کا شکار ہوئے ۔

آن لائن کے پاس دستاویزات کے مطابق ملک بھر سے یکم جنوری 2019 سے دسمبر 2019 تک ڈینگی 54052 کیسز سامنے آئے جن میں سے ستمبر اور دسمبر کے دوران 47583 کیسز رپورٹ ہوئے ۔اسلام آباد کے مختلف سرکاری نجی ہسپتالوں میں ڈینگی ہسپتال کے کل 7 ہزار 969 کیس رجسٹرڈ ہوئے ،حکومت کی طرف سے ڈینگی کے مرض پر کڑی نظر رکھتے ہوئے 16 دسمبر 2019 سے ای او سی کا آغاز کیا گیا ۔ دستاویزات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 13295 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور22 مریض جان کی بازی ہار گئے۔پنجاب میں10 ہزار 120 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں 23 مریض ڈینگی کا شکار ہوگئے ،سندھ میں 16 ہزار897 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں 46لوگ جان کی بازی ہار گئے ۔خیبر پختونخوا میں7 ہزار 82 کیس رجسٹرڈ ہوئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔قبائلی علاقہ جات میں 794 کیس سامنے آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بلوچستان میں 3774 کیسز سامنے آئے تاہم 3 مریض جاں کی بازی ہار گئے ۔آزاد جموں و کشمیر میں 1690 کیسز سامنے آئے اور ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ۔گلگت بلتستان میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ دیگر علاقو ںمیں 699 کیس سامنے آئے تھے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 181 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…