جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ایڈز سے بچا ئو، عالمی ادارے نے حکومت سندھ کا بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

لاڑکانہ(این این آئی)جان لیوا موذی مرض ایڈز کے پھیلائو کو روکنے، متاثرہ مریضوں کی بحالی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت سندھ کی سنجیدہ کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈز سے بچائو کے لیے کی جانے والی کوششیں اس وقت منظر عام پر آئیں جب اعلی سطحی اجلاس میں وفاقی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے سامنے سندھ ایڈز

کنٹرول پروگرام کے سربراہ نے فنڈز نہ دیئے جانے کا رونا رویا توعالمی ادارہ صحت کی کنٹری ہیڈ نے صوبائی حکومت پر عالمی قوانین پر عمل درآمد نہ کرانے کے الزامات عائد کرد یئے۔وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت رتو ڈیرو لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلائو سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے شرکا اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب انہیں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر میمن نے بتایا کہ رتو ڈیرو اور گرد و نواح میں اسکریننگ کرنے کے لیے چھ کروڑ روپے درکار ہیں جس میں سے تین کروڑ 40 لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر وہ بھی نہیں ملے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سکندر میمن نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد اس مد میں چیک بھی جاری کیا گیا مگر تاحال پیسے نہیں ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے وفاقی مشیر برائے صحت سے کہا کہ نیشنل ایڈز پروگرام سے دو لاکھ کٹس دلائی جائیں۔انچارج سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن نے دوران اجلاس شرکا پر واضح کیا کہ سیکنڈ اور تھرڈ ایچ آئی وی ٹیسٹ کے لیے مزید 20/20 ہزار کٹس درکار ہوں گی۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کی کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتا نے شرکائے اجلاس کو یہ بتایا کر ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ حکومت سندھ جنیوا کنونشن کے مطابق عمل درآمد میں ناکام رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر پلیتا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ حکومتی ادارے سرنج کے بار بار استعمال کی روک تھام میں بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…