دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ دگنا ہو سکتا ہے اگر۔۔۔آکسفورڈیونیورسٹی کی تحقیق میں اہم انکشافات

24  جولائی  2018

لندن(سی ایم لنکس)آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 30 مطالعے شامل کیے گئے ہیں جس میں 40 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی صحت سے متعلق معلومات کو سامنے رکھا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جن خواتین کو ایٹریئل فائبرلیشن (اے ایف) یعنی بغیر ظاہری علامت کے دل کے عضلوں یا پٹھوں میں غیر ہم آہنگی کی بیماری ہو یا ان کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو تو انہیں دل کی مہلک بیماری یا دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔

جب کہ ایسی خواتین پر اے ایف دوائیں کم اثر کرتی ہیں یا پھران کی تشخیص مردوں کے مقابلے دیر سے ہوتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بے ترتیب دھڑکن والی خواتین کا مردوں کے مقابلے کم علاج ہوتا ہے، برطانیہ میں تقریباً 10 لاکھ افراد کو اے ایف ہے جسے خود سے اپنی نبض پر 30 سیکنڈ تک انگلی رکھ کر جانچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دھڑکن کے تسلسل میں کبھی کبھی بے ترتیبی جیسے کئی بار دھڑکن کا نہ آنا یا پھر ایک ساتھ دو دھڑکن کا آجانا عام ہے اوراس میں کوئی پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگر آپ کی دھڑکن میں یہ بات متواتر طور پر ہے تو پھر آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ دھڑکن بہت تیز بھی ہو سکتی ہے، آرام کی حالت میں بھی ایک منٹ میں 100 سے زیادہ ہو سکتی ہے جس سے سرچکرانا یا پھر سانس کا مختصر ہونا ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دواؤں سے اے ایف کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…