دنیا کا آلودہ ترین شہر کون سا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے ٹاپ ٹوئنٹی شہروں کی فہرست جاری کردی

3  مئی‬‮  2018

نئی دہلی(آن لائن )عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جو دنیا کے ایسے بڑے شہروں کی فضا کے معیار کو جانچ کر تیار کی گئی ہے جہاں تقریبا 14 ملین یا اس سے زائد کی آبادی موجود ہے۔ رپورٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ 20 آلودہ شہروں میں سے 14 بھارتی شہر شامل ہیں جن میں نئی دلی سمیت ممبئی، پٹنا، آگرہ، واراناسی، جیپور اور جودھ پور بھی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست نئی دلی، دوسرے نمبر پر مصر کا شہر قاہرہ، تیسرے نمبر پر بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، چوتھے نمبر پر بھی بھارت کا شہر ممبئی جب کہ پانچویں نمبر پر چین کا داراحکومت بیجنگ شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں 90 فیصد انسان آلودہ فضا میں سانس لینے میں مجبور ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے جس سے پھیپھڑوں کا مرض، حرکت قلب متاثر ہونا اور دیگر مہلک بیماریوں کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی سے سالانہ 7 ملین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کی اہم وجہ صنعتوں، گاڑیوں اور ٹرک کا دھواں ہے جس سے 4.2 ملین افراد کی سالانہ اموات ہوتی ہے جب کہ جنگلات کی کٹائی اور عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ 3.8 ملین افراد کی سالانہ اموات کا باعث ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…