9دن تک مسلسل ناریل کے استعمال سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟جان کر آپ آزمائے بغیر رہ نہ سکیں گے

8  جون‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک )آپ نے ناریل تو ضرور کھایا ہوگا اور اس کے پانی سے بھی لطف اندوز ہوئے ہوں گے لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ روزانہ 9دن تک ناریل پانی پینے سے جسم میں غیر معمولی مثبت تبدیلیاں اور توانائی آتی ہے تو آپ یقیناناریل پانی اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناریل پانی میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور اس کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہونے کے ساتھ جسم بیکٹیریا،وائرس اور متعدی امراض سے بچ جاتا ہے۔یہ مختلف طرح کی انفیکشنز اور بیماریوں کے خلاف بہت تیزی سے کام کرتا ہے۔اس میں موجود فائبر کی وجہ سے معدے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور انسان قبض،سینے کی جلن،بدہضمی وغیر ہ سے بچ جاتا ہے۔ایسے افراد جنہیں گردوں میں پتھری کے مسائل درپیش ہوں اگر وہ باقاعدگی سے ناریل پانی پئیں تو ان کی پتھری ٹوٹ کر پیشاب کے راستے نکل جائے گی۔ناریل پانی پیشاب کی انفیکشن اور مثانے کے جملہ امراض کے لئے بھی بہت مفید ہے اور پیشاب میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
ناریل کے پانی سے جسم میں فوری توانائی آتی ہے اور ساتھ ہی یہ آپ کی تھکان اوربے خوابی کو ختم کرکے آپ کو پرسکون بنادے گا لہذا جب بھی کوئی بھاری کام کریں یا ورزش کے بعد انرجی ڈرنک کی جگہ اس کا استعمال کریں۔یہ انسانی جلد کے لئے بھی بہت مفید ہے اور جسم میں پانی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ مہنگی اور مضر جلد کریمیں لگانے کی بجائے ناریل پانی کو صاف اور چمکدار جلد کے لئے ترجیح دیں۔اگر آپ 9دن تک روزانہ ناریل پانی پئیں تو یہ تمام فوائد آپ کوحاصل ہوجائیں گے اور آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ کا جسم پلکاپھلکا اور تازہ دم ہوگیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…